جمعہ 7 مئی 2021 - 18:48
یوم القدس کی مناسبت سے شامی عوام کی عظیم ریلی

حوزہ/ شام کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج ، جمعہ کو ایک بڑا مارچ کرکے فلسطین کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مارچ کرتے ہوئے شامی عوام نے فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس شام کے دارالحکومت دمشق میں عالمی یوم قدس کے موقع پر شامی عوام نے ایک بڑے پیمانے پر مارچ کیا ۔

مارچ میں شریک افراد نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی  اور اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں سرفہرست ہیں، دریں اثنا  شام کے دیگر حصوں میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha